MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیب مالکان کو ہراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے،کل سے تمام پٹرول پمپ بندرہیں گے،صدرپٹرولیم ایسوسی ایشن

1 564

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گلگت(مسائل نیوز) حکومت اور پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ،تحفظات دور نہ کرانے پر پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے 29 ستمبر سے تمام پیٹرول پمپ بند کرکے سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا کل سے تمام پیٹرول پمپ بند رہیں گے صدر پیٹرولیم ایسوسی ایشن گلگت بلتستان جہانگیر ملک کا اوصاف سے گفتگو انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں ہوم سیکرٹری کی جانب سے ڈپٹی کمشنر گلگت اسامہ مجید چیمہ اور ایس ایس پی گلگت راجہ مرزا حسن و دیگر کے ہمراہ پیٹرولیم ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کابینہ

- Advertisement -

​​​​​​​کے ساتھ اھم میٹنگ ہوی پیٹرولیم ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر جہانگیر ملک سیکرٹری جنرل دلاور حسین اور کاشف حسین و دیگر شامل تھے صدر پیٹرولیم ایسوسی ایشن گلگت بلتستان جہانگیر ملک نے کہا کہ پیٹرولیم مالکان گلگت بلتستان میں پیٹرولیم بحران پر قابو پانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے لیکن بدقسمتی سے نیب کی جانب سے مختلف حربے استعمال کرکے صوبے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا کرکے افرای تفری پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے جب تک پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے تحفظات دور نہیں کیئے جاتے ہیں تب تک احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور ایسا احتجاج کریں گے کہ گلگت بلتستان کے عوام بھی نیب کے خلاف سڑکوں پر نکلنے میں مجبور ھونگے جسکی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گء تحفظات دور نہ کیئے گیئے نیب پیٹرول پمپ مالکان کو حراساں کرنیکی کوشش کررہا ہے اس لیئے 29 ستمبر سے تمام پیٹرول پمپ بند کرکے سپلای بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جب تک تحفظات دور کرکے نیب مافیاز کو لگام نہیں دیا جاتا ہے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.