ایشیا کپ سری لنکا سے یو اے ای منتقل، میزبان سری لنکا ہی ہوگا
ابو ظہبی (مسائل نیوز) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیاء کپ 2022ء کی منتقلی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے سی سی کے ایشیاء کپ 2022ء کی منتقلی کے اعلان کے بعد ایشیا کپ سری لنکا کے بجائے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا نے ملک میں جاری معاشی و سیاسی بحران کے پیش نظر ایشیاء کپ 2022ء کی میزبانی کرنے سے معذرت کی تھی جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ رواں سال شیڈول ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا تاہم میزبانی سری لنکا کے ہاتھ میں ہوگی۔
اے سی سی کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی جس کے بعد متفقہ طور پر وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔
صدر سری لنکا کرکٹ شامی سلوا کا کہنا ہے کہ ہم اے سی سی کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دوسری جانب ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے چیئر مین خالد الزرونی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے یو اے ای کے وینیو کے پر خوش ہیں ، ہمارے پاس اچھا انفرا سٹرکچر ہے اور ہم ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کے لیے منتظر ہیں۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا اور یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹونٹی فارمیٹ پر منعقد ہوگا۔
[…] (مسائل نیوز) ایشیاء کپ 2022ء میں پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت […]
[…] آباد(مسائل نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے سری لنکا کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، سری لنکن صدر نے پاکستان میں […]