MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو آبادی سے دور لیجا کر فیصل بلوچ نے بہت سے قیمتی جانوں کو بچا یا جو قابل تعریف اور قابل تقلید عمل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے آتشزدگی کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر کے ڈرائیور فیصل بلوچ نے یہاں ملاقات کی وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے فیصل بلوچ کی بہادری جرات اور حاضر دماغی کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو آبادی سے دور لیجا کر فیصل بلوچ نے بہت سے قیمتی جانوں کو بچا یا جو قابل تعریف اور قابل تقلید عمل ہے وزیراعلیٰ نے فیصل بلوچ کو انکی بہادری اور انسانی خدمت کے اعتراف کے طور پر 5 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا وزیراعلیٰ نے فیصل بلوچ کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان بھی کیا رکن صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.