غلاموں نے روس کی بجائے امریکہ کے مہنگے معاہدوں کو ترجیح دی
کراچی (مسائل نیوز) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ غلاموں نے ذاتی خواہش پر روس کی بجائے امریکہ سے نئے اور مہنگے معاہدوں کو ترجیح دی۔
- Advertisement -
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ نے مدتوں سے سیاست کے نام پر تجارت کی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ن لیگ کی تجارت کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ تجربہ کار بھکاریوں کو دیر لگی یہ معلوم کرنے میں کہ پیٹرول عالمی منڈی سے ملتا ہے گوال منڈی سے نہیں ملتا۔انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف کے غلاموں نے ذاتی خواہش پر روس کی بجا امریکہ سے نئے اور مہنگے معاہدوں کو ترجیح دی ہے۔