بلوچستان: 2025ء میں کوئلہ کانوں میں ہونے والے حادثات کے اعداد و شمارجاری
کوئٹہ (مسائل نیوز) پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن نے سال 2025ء کے دوران بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں ہونے والے حادثات کے اعداد و شمارجاری کر دیے۔
اعداد و شمار کے مطابق سال 2025ء کے دوران بلوچستان میں 90 کان کن کوئلہ کان حادثات میں جاں بحق ہوئے، ماہ جنوری 2025ء کے دوران بلوچستان میں 21 ، فروری 2025ء کے دوران 15 کان کن جاں بحق ہوئے۔
- Advertisement -
پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مطابق مارچ 2025ء کے دوران بلوچستان میں 6، اپریل میں 3، مئی 2025ء کے دوران 5 کان کن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جون 2025ء کے دوران بلوچستان میں ایک، جولائی میں 11، اگست 2025ء کے دوران 5 کان کن زندگی کی بازی ہار گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2025ء کے دوران بلوچستان میں 5، اکتوبر میں 7، نومبر میں 2 اور دسمبر 2025ء کے دوران 9 کان کن جاں بحق ہوئے، تاہم اس کے باوجود سال 2025ء کے دوران کوئلہ کان حادثات میں گزشتہ برسوں کی نسبت کمی ریکارڈ کی گئی۔