MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قیمتی مچھلیوں نے ماہی گیروں کو کروڑ پتی بنادیا

0 1,609

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ٹھٹھہ(مسائل نیوز)ٹھٹھہ میں پکڑی گئی قیمتی 591 سوہا مچھلیاں 50 کروڑ روپے میں نیلام کر دی گئیں۔لانچ انچارج جمن لاشاری کے مطابق قیمتی سوہا مچھلی فشریز کراچی میں گزشتہ شب نیلام کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ سوہا مچھلی بیرونِ ملک ایکسپورٹ کی جائے گی۔واضح رہے کہ 3 لانچوں کے ماہی گیروں نے پاک بھارت سرحد کے قریب واڑی کریک کے ساحلی علاقے سے گزشتہ روز ان 591 قیمتی سوہا مچھلیوں کو پکڑا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.