MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریشم کا ڈپریشن سے متعلق بیان پر تنقید کرنے والوں کو وضاحتی پیغام

1 255

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پاکستانی معروف اداکارہ ریشم نے حال ہی میں ذہنی کیفیت اور ڈپریشن سے متعلق بات کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریشم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنے اکاؤنٹ پر کھانا پکاتے ہوئے ویڈیوز شیئر کر رہی ہوتی ہیں، اِن ویڈیوز میں ریشم کو خود اپنے ہاتھوں سے غریب عوام میں تقسیم کرنے کے لیے کھانا بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حال ہی میں ریشم نے سرکاری ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس دوران ذہنی کیفیت پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ “ڈپریشن (ذہنی پریشانی) کا کوئی وجود ہی نہیں ہے، یہ اللّٰہ تعالیٰ سے دوری کا نام ہے”۔

- Advertisement -

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ریشم کا یہ بیان سوشل میڈیا کے پیجز پر کافی وائرل ہو رہا ہے، جسے کئی صارفین پسند جبکہ کئی اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔تنقید کرتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ “ڈپریشن ایک واضح کیفیت ہے، یہ لوگوں کو کافی متاثر کرتا ہے اسے جھٹلایا نہیں جا سکتا”۔

بعد ازاں ریشم نے ایک اسی بیان سے متعلق انسٹا پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ “ہر انسان کی اپنی سوچ ہوتی ہے اور میرے نزدیک ہر مسئلے کا حل اللّٰہ سے محبت اور اللّٰہ سے لگاؤ میں ہے، پھر چاہے وہ ڈپریشن ہو یا کوئی اور مسئلہ، شاید کچھ لوگوں کو میری بات سمجھ نہیں آئی، گہری باتیں ہر ایک کو سمجھ آتی بھی نہیں، تنقید کرنے والوں کو میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اپنی انرجی کسی مثبت چیز کے لیے سنبھال کر رکھیں، اللّٰہ آپ سب کو خوش رکھے آمین”۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)سوشل میڈیا پر متحرک کارکنوں نے ایک اور ویڈیو کلپ پر بڑے پیمانے پر رد عمل کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.