MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عدلیہ مخالف بیان بازی مریم نواز بڑی مشکل میں پھنس گئیں

1 269

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہو ر(مسائل نیوز)مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آگنائزر مریم نواز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔مریم نواز کے خلاف درخواست رانا شاہد ایڈووکیٹ نے دائر کی ۔درخواست گزار نے موقف پیش کیا کہ مریم نواز اپنی جماعت کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر ہیں، انہوں نے سرگودھا میں عدلیہ مخالف بیان بازی کی اور ان کی تقریر الیکٹرانک میڈیا پر لائیو نشر اور اخبارات میں پرنٹ ہوئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے استدعا کی کہ آئین کے تحت اعلی عدلیہ کے ججز کیخلاف بیان بازی نہیں ہوسکتی، عدلیہ مخالف بیان بازی پر مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، اور انہیں عدالت طلب کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے کیس میں لاہور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.