MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہ محمود قریشی کو قانون کی گرفت میں لیا جائے تو خط کی اصلیت کھل جائے گی، فیصل کریم کنڈی

1 258

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو قانون کی گرفت میں لیا جائے تو خط کی اصلیت کھل جائے گی۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران خان 22 سال تک جمہوریت کے خلاف سازشیں کرتے رہے، عمران خان ملک اور قوم کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پہلے نئے پاکستان اب آزادی بیانیہ کے ذریعے دھوکا دے رہے ہیں،۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ اقتدار سے نکلنے کے عمران خان کو معلوم ہوا کہ پاکستان غلام ملک ہے ، ایٹمی طاقت

- Advertisement -

رکھنے والے ملک کو غلام نہیں بنایا جاتا،عمران خان نے ملک کی آزاد خارجہ پالیسی کے بخیئے ادھیڑ کر رکھ دیئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان خودکشی کرنے کا وعدہ پورا کر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.