MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کمرشل طور پر استعمال ہونے والی زمین کو کسی اور کام میں نہیں دیتے،اعظم سواتی

0 494

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہاہے کہ کمرشل طور پر استعمال ہونے والی زمین کو کسی اور کام میں نہیں دیتے،ریلوے کی زمین کو ایک مخصوص سیل دیکھ رہا ہے،بلدیاتی انتخابات آگئے ورنہ پشاور جاکر لیز کے معاملات کو دیکھتا۔پیر کو اولڈ پپس ہال میں سینٹر محمد قاسم کی صدارت میں سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر شہادت اعوان نے کہاکہ ریلوے کی کتنی زمین لیز پر دینے پر پیپرا رولز کو دیکھا ہے؟

- Advertisement -

،کیا کوئی زمین زرعی سے کمرشل منتقل یا کمرشل سے زرعی میں منتقل ہوئی؟ ۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ آپریشن میں زیر استعمال زمین کے علاوہ زمین کے تین درجہ رکھے ہیں، کمرشل طور پر استعمال ہونے والی زمین کو کسی اور کام میں نہیں دیتے۔ اعظم سواتی نے کہاکہ دوسرا درجہ ہے کہ کیا ریلوے کی زمین رہایشی طور پر استعمال ہوسکتی ہے؟ ہم ریلوے کی زمین پارٹینر شپ میں میڈیا، سرکاری ادارے کو دے سکتے ہیں۔

اعظم سواتی نے کہاکہ تیسرا درجہ ریلوے کی زمین کو زرعی استعمال میں دینے کا دیکھتے ہیں، بلدیاتی انتخابات آگئے ورنہ پشاور جاکر لیز کے معاملات کو دیکھتا۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ ریلوے کی زمین کو ایک مخصوص سیل دیکھ رہا ہے، ریلوے ایکٹ کو درست کر رہا ہوں، اس میں بہت سقم ہیں۔ اعظم سواتی نے کہاکہ لینڈ مینجمنٹ کمپنی کو بھی لے کر آرہے 1لاکھ 86 اکڑ ریلوے زمین کو دیکھا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.