2 مارچ بلوچ کلچر ڈے کے ہونے والے تمام تقاریب منسوخ
نیشنل پارٹی کی مرکزی اعلامیہ کے مطابق بی ایس او کے بانی چئیرمین عظیم بلوچ قوم پرست رہنماء ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی ٹریفک حادثہ میں شہادت کے غم میں دو مارچ کو خضدار میں ہونے والے بلوچی کلچر ڈے کے طے شدہ تمام پروگرامز منسوخ کر دئیے گئے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ عظیم بلوچ قوم پرست رہنماء تھے
- Advertisement -
ان کی پوری زندگی قومی جہد سے عبارت تھی ان کا انتقال مظلوم اقوام کی تحریکوں کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے نیشنل پارٹی ان کے انتقال کے غم میں دو مارچ کو بلوچی کلچر ڈے کے حوالے سے ترتیب دئیے گئے اپنے تمام پروگرامز منسوخ کرنے کا اعلان کرتی ہے اس حوالے سے عوامی سطح پر جو جوش اور قومی جزبہ نظر آ رہی تھی وہ قابل رشک ہے
مگر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی انتقال کا صدمہ یقیناً ناقابل تلافی صدمہ ہے اس لئے میوزیکل پروگرام سمیت بابائے بلوچستان اسٹیڈیم میں نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام تمام پروگرامز منسوخ کرنے کا اطلاع دیا جاتا ہے۔
جاری کردہ
میر اشرف علی مینگل سیکرٹری ادب و ثقافت
نیشنل پارٹی
بلوچستان (وحدت)