MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پٹھان نے دنیا بھر سے 2دن میں 220کروڑ کما لئے

0 214

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز)بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا، فلم پٹھان نے دنیا بھر سے صرف 2دن میں 220کروڑ کما لئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نے بزنس کے حوالے سے بھارت اور بیرون ملک دونوں دن نئے ریکارڈز قائم کیے ہیں اور بہت حد تک یقینی ہے کہ فلم تیسرے دن بھی کمائی کے حوالے سے ریکارڈ قائم کرے گی۔رپورٹس کے مطابق فلم پٹھان کے پیسے کمانے کی رفتار میں کمی نہیں آرہی، فلم نے پہلے دن دنیا بھر میں 105کروڑ کا بزنس کیا جبکہ دوسرے دن فلم نے 113کروڑ سے زائد کمائے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم پٹھان آنے والے دنوں میں مزید بزنس کر کے ریکارڈز قائم کرے گی جو کہ طویل وقت تک قائم رہ سکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.