MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دہشت گردی کے خلاف ہمارے حوصلے بلند ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

1 466

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تربت(ویب ڈیسک)وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تربت میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے صوبائی حکومت اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے گزشتہ دنوں دشت کے مقام پر دہشت گردی کے واقعے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تربت میں انکے دورے کا مقصد پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر فاتحہ خوانی کرنا اور تخریب کاری کے خلاف جنگ میں انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے انہوں نے کہا کہ تخریب کار اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔اور بلوچستان کے عوام دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے اپنے ریاستی اداروں کے ساتھ یے۔ اور دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا

بلکہ اس سے بلوچستان کے عوام کو بے تحاشا نقصان پہنچنے گا انہوں نے کہا کہ خدارا ہوش کے ناخن لیں اور بلوچستان کے عوام پر رحم کریں۔ انہوں نے کہا کہ تخریب کار عناصر اپنے مضموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہ ہونگے۔اانہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کرکے اسکی کارکردگی میں بہتری لائی جائے گی۔ جبکہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے فنڈز کے اجرا کا عمل شروع کردیا گیا ہے بلوچستان کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور اس حوالے سے ہر ضلع میں ترقیاتی منصوبوں پر کام زور شور سے جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.