MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بغیر فساد کے انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں؛ فواد چوہدری

3 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پنڈدادنخان(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری ن ے کہا ہے کہ بغیر فساد کے انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ پنڈدادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے انکی بڑی خدمت کی ہے لیکن مفتاح اسماعیل کو بےعزت کیا جارہا ہے اب اسحاق ڈار کو لانے کی کوشش کی جارہی ہے، ن لیگ، پیپلز پارٹی، مولانا فضل الرحمان 3 وکٹیں ہیں جن کو گرا دیں گے، انتخابات کی تاریخ اور سائفر کی تحقیقات کرائی جائیں تو اسمبلی میں واپس آجائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز مطالبہ کر رہی ہیں کہ انڈیا سے آنے والی مشینری کو آنے دیا جائے، وزیر اعظم آفس محفوظ نہیں ہے تو پھر کونسی جگہ محفوظ ہے؟ 100 گھنٹے سے زیادہ کی وزیر اعظم کے دفتر کی گفتگو ویب سائٹ پر اگست ستمبر سے برائے فروخت ہے، ہماری ایجنسیوں کو سیاسی ٹاسک سے فرصت ملتی تو وہ حساس معاملات پر نظر ڈالتے، سوال یہ ہے اتنے بڑے واقعہ پر حکومت کو سانپ کیوں سونگھ گیا ہے؟ فون پر گیمز کھیلنے سے فرصت مل جائے تو مؤقف بھی دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس کا ڈیٹا جس طرح ڈارک ویب پرفروخت کے لیے پیش ہوا یہ سائبر سکیورٹی کےحالات بتاتا ہے، یہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں خصوصاً آئی بی کی بہت بڑی ناکامی ہے، ظاہر ہے سیاسی کے علاوہ سکیورٹی معاملات اور خارجہ امور پر بھی گفتگو اب سب کے ہاتھ میں ہے۔ سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی لیکڈ کال کئی حوالوں سے انتہائی تشویشناک ہے، ہمیشہ کی طرح خاندانی کاروبار کے تحفظ کیلئے قوانین کو بالائے پشت رکھنا شریف فیملی کا پرانا وطیرہ ہے، صحافیوں کی شہبازشریف اور حکومتی مشورہ سازی میں کردار میڈیا پر ایک اور کلنک کا ٹیکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کی مبینہ گفتگو ہیکرز کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، پاکستانی وزیر اعظم کی مبینہ گفتگو 3 لاکھ 45 ہزار ڈالر میں ویب سائٹ پر موجود ہے، ہیکر کے پاس مبینہ گفتگو وزیراعظم آفس کے سیکیورٹی لیول کو ظاہر کرتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے حکومت ہیکر سے لیک ہونے والا ڈیٹا خرید رہی […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ مفتاح اسمعیل کو عہدے سے ہٹا کر اسحق ڈار کو […]

  3. […] ٹویٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.