MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کے ساحل پسنی اور جیوانی تک سمندر کے پانی کا رنگ ’سبز‘ ہو گیا

0 79

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز )پسنی سے جیوانی تک سمندر کے پانی کا رنگ سبز ہوگیا۔

ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نوکٹیلو کا بلوم کے باعث پسنی سے جیوانی تک سمندر کا پانی سبز ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

معظم خان نے بتایا کہ نوکٹیلوکا بلوم نومبر سے فروری کے دوران ہر سال ظاہر ہوتا ہے، نوکٹیلوکا بلوم قدرتی موسمی عمل ہے اور اس کا آلودگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نوکٹیلوکا بلوم کو عام طور پر سی اسپارکل کہا جاتا ہے، نوکٹیلوکا بلوم سرخ، نارنجی، سبز یا بے رنگ بھی دکھائی دے سکتا ہے، نوکٹیلوکا بلوم زہریلا نہیں ہوتا اور نہ ہی مچھلیوں کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

معظم خان کے مطابق رات میں نوکٹیلوکا بلوم سمندر میں نیلی روشنی پیدا کرتا ہے اور اس کے ختم ہونے پر کچھ عرصے کے لیے بو آ سکتی ہے اور یہ بھی قدرتی عمل ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.