MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید فوجی اہلکاروں کا سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کو شرمناک قرار دیتےہیں ،بشریٰ رند

1 475

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بشریٰ رند نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید فوجی اہلکاروں کا سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہر آفت، مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی، امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں فوج نے اہم کردار ادا کیا اور قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے، سیاستدان مصلحتوں کو نظر انداز کر کے فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی۔ افواج پاکستان ملک کا ایک اہم ادارہ ہے جس کی قابلیت اور فرض شناسی کی دنیا معترف ہے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے افسوس کچھ لوگوں نے اس اہم ادارے کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔ ہمارا دشمن پاک فوج کو کمزور کرنے کیلئے عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتا ہے اور پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔ انہوں اس بات پر زور دیا کہ سوشل پر چلنے والی منفی مہم پر سخت ایکشن لیا جائے،سوشل میڈیا کو مانیٹر کیا جائے۔ اورجو لوگ اس مکروہ مہم میں ملوث ہوں انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے کیونکہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی پاک فوج کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کر سکتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پارلیمانی سیکرٹری برائے ایس اینڈ جی اے ڈی میڈم بشریٰ رند نے بلوچستان میں کتاب کلچر کے فروغ اور طالب علموں کو 50 […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.