بلوچستان میں ہونے والی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔تحریک لبیک اسلام
کوئٹہ(مسائل نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام کے کامیاب امیدوار میر محمد زمان محمد شہی،تحریک لبیک اسلام ضلع مستونگ کے امیر علامہ ناصر حبیبی،تحریک لبیک اسلام ضلع مستونگ کے نائب امیر علامہ مقصود احمد حبیبی،تحریک لبیک اسلام ضلع مستونگ کے ناظم اعلی مولانا محمد انور جلالی،تحریک لبیک اسلام ضلع مستونگ کے ترجمان علامہ یاسر آحمد حبیبی،ودیگرنے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے بہت زیادہ نقصانات پہنچایا ہے،ملکی سیاست جو اس وقت اقتدار کی رسہ کشی کے حوالے سے چل رہی تھی اور اس تباہی پر کسی طرح کی توجہ نہیں دی جارہی تھی،وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں دورہ کر کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ایک اچھی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ بلوچستان میں ہونے والی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔شاید ہی کوئی ایسا ضلع ہو جو اس آفت سے محفوظ رہا ہے۔بڑے پیمانے پر نہ صرف مالی بلکہ جانی نقصانات بھی ہوئے ہیں۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف اضلاع میں انتہائی تشویش ناک حالت ہے،لوگ بے گھر ہوکر رہ گئے ہیں،خوراک کی کمی کا بھی سامناہے۔بلوچستان پہلے بھی مختلف آفات کا شکار ہوچکا ہے لیکن بروقت ان کا ازالہ نہیں کیا گیا،ماضی میں بھی متاثرین کے دکھ کا مداوا نہیں کیا۔اس کٹھن اور مشکل حالات میں وفاقی حکومت کی تمام تر توجہ بلوچستان پر ہونی چاہیے،حالیہ بارشوں اور سیلاب نے جس طرح سے بہت سارے علاقے صفحہ ہستی سے مٹادئیے ہیں،لوگ بے سروسامانی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔