MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حق دو تحریک میں ہر چیزکلیر کوئی چیزعوام سے خفیہ نہیں،مولانا ہاشمی

7 327

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ گوادر سے چمن اور ژوب سے کراچی تک عوام نہیں حکومت کے اپنے ادارے لوٹ مار ،رشوت وبھتہ لیکر حکومتی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں۔حکومتی نااہل راشی سیکورٹی آفیسرزبارڈرزپربھاری رشوت وبھتہ لیکر غیر قانونی سامان چھوڑنے کے بعد مختلف مقامات پر کوسٹ گارڈ،ایف چیک پوسٹوں پرسیکورٹی فورسزوکسٹم والے انہی سامان کو کیوں رکھواکر دوبارہ بھتہ ورشوت کیوں طلب کیاجارہے ہیں یہ بھتہ ورشوت اگر قانونی طور پر قومی خزانے میں جمع ہوتا تو اعتراض نہیں بنتا لیکن یہ چند آفیسرزکے ذاتی اکاﺅنٹس جیبوں میں جانے والا دولت ہے جو خلاف قانون ہے جس کے ہم خلاف ہیں۔

- Advertisement -

چھوٹے کاروباری ،تاجر زکو بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے ۔غلط فیصلوں ،بدعنوانی کی وجہ سے سیندک ،ریکوڈک منصوبے کے ثمرات بھی اہل بلوچستان کے بجائے چند افرادمستفید ہوناچاہتے ہیں۔گوادر دھرنے کے مطالبات منواکر رہیں گے ۔حقوق کے حصول کیلئے ژوب سے کراچی اور چمن سے گوادر تک ہر محاذ پر جدوجہد جاری رہیگی ۔جمہوری طریقے عوامی قوت عوام کو حقوق دلاکر رہیں گے ۔ حق دو تحریک میں ہر چیزکلیر کوئی چیزعوام سے خفیہ نہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرمیں جماعت اسلامی کے صوبائی مجلس شوریٰ کے آخری سیشن سے خطاب اور مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر حق دو تحریک کے قائد وجماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،صوبائی ذمہ داران اور اراکین شوریٰ بھی موجود تھے۔مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حق دوتحریک پورے بلوچستان کے مسائل کو اجاگر اوران کے حل کیلئے کوشاں ہیں حکمرانوں کی نااہلی سب کے سامنے عیاں ہیں ۔نااہل ،ناسمجھ لوگ حق مانگنے والوں کو حکومتی وانتظامی رٹ چیلنج کرنے والا تحریک نہ کہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.