MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کی مشترکہ پہیہ جام ہڑتال 14 نومبر تک موخر، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک بحال

1 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مستونگ (مسائل نیوز) انجمن تاجران بلوچستان اور ٹرانسپورٹرز کا شاہراہوں پر بدامنی ڈکیتیوں اور مختلف شہروں میں دکانداروں اور تاجروں کی لوٹ مار کے خلاف مشترکہ پہیہ جام ہڑتال کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ تفتان شاہراہ کو لکپاس کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بلاک کی گئی جس سے اندرون صوبہ جانیوالی سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ہوم سیکرٹری بلوچستان سے مذاکرات کے بعد 14 نومبر تک احتجاج موخر کر دیا گیا۔ کئی عرصے سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کراچی جانیوالی گڈز ٹرانسپورٹ اور مسافر کوچز کو مختلف اضلاع کے حدود میں لوٹنے کا سلسلہ جاری رہنے اور مختلف شہروں میں دکانداروں اور تاجروں کی لوٹ مار کے خلاف انجمن تاجران بلوچستان کے صوبائی رہنماﺅں نے بدامنی ڈاکتیوں چوریوں کے خلاف کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ تفتان شاہراہ کو ملانے والی پوائنٹ لکپاس پربلاک کرکے پہیہ جام ہڑتال کی جبکہ ٹرانسپورٹرز یونین آل بلوچستان کوچز یونین آل بلوچستان ویگن ایسوسی ایشن بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن زمیندار کسان اتحاد نے انجمن تاجران کے پہیہ جام ہڑتال کے مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا۔ شاہراہوں کی بندش سے سیکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس گئے۔ پہیہ جام ہڑتال کے دوران انجمن تاجران کے صوبائی صدر رحیم آغا سمیت مختلف ٹریڈ یونینوں ٹرانسپورٹرز یونینوں کے صوبائی رہنما بھی تھے 10 گھنٹے بعد ہوم سیکرٹری سے مذاکرات کے بعد انجمن تاجران اور ٹرانسپورٹرز نے 14 نومبر تک اپنا احتجاج مو¿خر کیا اور یہ طے کیا کہ آج بروز پیر انجمن تاجران بلوچستان اور ٹرانسپورٹرز یونینوں کے صوبائی رہنماﺅں کا ہوم سیکرٹری بلوچستان سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بدامنی و ڈکیتیوں کے حوالے سے کمیشنر قلات ڈویژن داود خان خلجی ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی ڈپٹی کمشنر قلات کے ساتھ اجلاس ہوگا جس میں شاہراہوں پر ٹرانسپورٹرز، مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے لائحہ عمل اور حکمت عملی طے کیا جائیگا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) کوئٹہ کراچی کوچز یونین رہنماو¿ں اور ڈی جی کوسٹ گارڈز کے درمیان مذاکرات […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.