چھوٹا لندن کہلانے والا شہر اب کچرہ کنڈ یوں میں تبدیل ہوگےا‘پشتونخوامیپ
کوئٹہ( ویب ڈیسک) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گےا ہے کہ چھوٹا لندن کہلانے والا شہر اب کچرہ کنڈیوں میں تبدیل ہوگیا کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپورشن کے تمام وارڈ ز سمیت ضلع کونسل کے علاقوں میںکچروں کے ڈھیر ، نالیوں کا گندہ پانی جگہ جگہ بہنے ، کیچڑ ، گندگی ،تعفن اور اس سے پھےلنے والے مختلف بےماریوں نے شہریوں کو شدید اذیت سے دوچار کررکھا ہے ۔ بیان میں کہا گےا کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپورشن کے تقریباً 58وارڈز ہیں اور ان تمام وارڈز میں صفائی اور صاف ماحول کی فراہمی میٹروپولےٹن کارپوریشن کی ذمہ داری ہے
- Advertisement -
جبکہ ضلع کوئٹہ کے مختلف ضلعی یونین کونسلز جن میں ہنہ اڑک، سرہ غوڑگئی، کچلاک ، بلیلی ، کیچی بیگ، اغبرگ اور پنجپائی شامل ہیں وہاں توصفائی کی صورتحال میٹروپولیٹن کے وارڈز سے بھی بدتر ہے۔ بیان میں کہا گےا ہے کہ ضلع کوئٹہ کے تمام علاقوں میں صفائی نام کی کوئی چےز نہیں ہر وارڈ اور علاقے میں کچرے کے ڈھیر لگ اورکچرہ کنڈیوں میں تبدیل ہوچکے ہیں کوڑا کرکٹ کے انباراور انہیں اٹھانے کیلئے کوئی نظام نہیں ، گندگی کے باعث بدبو تعفن پھیلنا شروع ہوگا ہے
شہر کے مین وسطی علاقوں بالخصوص ملک جان محمد کاسی روڈ ، کواری روڈ، زمان روڈ، ملک فقیر محمد روڈ واطراف میں اب بھی ڈےری فارمزموجود ہیں ان مےں پلنے والی بھےنسوں ان کے گوبر کی لوڈنگ کےلئے ٹرےکٹرزٹرالی جو کہ رات کے اوقات میں لوڈنگ کرتے ہیں اور رات 12سے صبح6تک ان کی لوڈنگ جاری رہتی ہے اہلےان محلہ ان کے ٹرےکٹر ٹرالی کی لوڈنگ مشین اور اس کے شور اور آتے جاتے محلے کے ٹف ٹائل اور سڑک پر گوبر کے گندگی کے ڈھےر سے شدےد پرےشان ہیں
[…] ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ گندگی ، کوڑا کرکٹ ، نالیوں کے گندے پانی کا بہنا اوراس پر میٹروپولیٹن […]