MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کا تحفظ شہریوں کے تحفظ سے منسلک ہے،وزیراعظم

0 283

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے اقدامات پر معینہ مدت میں عملدرآمد کو یقینی بنانے اور کھاد کے ذخیرہ اندوزوں و سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ایک جامع ایگریکلچر ٹرانفارمیشن پلان بنایا اور اسے ترجیحی بنیادوں پر نافذ کر رہی ہے، زراعت کے شعبے کی میکانائزیشن، معیاری بیج کی فراہمی، پانی کا موثر انتظام اور لائیو سٹاک فارمنگ میں کسانوں کی مدد اس کو زیادہ پیداوار دینے والے معاشی شعبے میں تبدیل کر رہی ہے۔

- Advertisement -

پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ترجیحی شعبوں پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان اور خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے عملدرآمد پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ایگریکلچر ٹرانسفارنیشن پلان کے حوالے سے بتایاگیاکہ معیاری بیج کی فراہمی کیلئے منظوری کے بعد فنڈز کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے،لائیو سٹاک کی پیداوار بڑھانے اور جنیاتی بہتری کیلئے سیمن کی درآمد پر بھی کام تیزی سے جاری ہے،مویشی پال کسانوں کی معاونت کیلئے پنجاب میں 9211 سروس بحال کر دی گئی ہے

جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی جلد بحال کر دی جائے گی۔ بتایاگیاکہ زراعت میں جدید مشینری کے استعمال میں معاونت کا منصوبہ بھی تقریباًمکمل ہے اور مشینری تقسیم کرنے کا عمل جلد شروع کر دیا جائےگا۔بتایاگیاکہ مشینری کے استعمال سے نہ صرف فی ایکڑ اوسط پیداوا میں اضافہ ہوگا بلکہ کسانوں کی فی ایکڑ مجموعی لاگت میں بھی کمی آئےگی۔ بتایا گیاکہ زرعی معاونت کیلئے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا نظام بھی تکمیل کے قریب ہے جس کے تحت کسانوں میں آگاہی پھیلانے میں بھی معاونت ملے گی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.