MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیاسی عدم استحکام بیرونی قوتوں کا ایجنڈا اور عمران نیازی ان کا مہرہ ہے ۔ترجمان جے یو آئی

1 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ فیس سیونگ کے لئے ایک حربے کے سوا کچھ نہیں ۔ نیازی کی منشاء کے خلاف نظام چل پڑا ہے تبھی اس کا باؤلا پن عروج پر ہے ۔ عمران نیازی جس کمفرٹ زون میں رہ کر کھیل کے عادی ہیں ان کو معلوم ہونا چاہئے سیاست وہ کمفرٹ زون نہیں ،ایک دن بھی اڈیالہ کی ہوا نہیں سہ پائیں گے سازش اور بیرونی مداخلت کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں ٹوٹ چکی ،لانگ مارچ اس جھوٹے بیانیے کو آکسیجن فراہم کرنے کی ناکام کوشش ثابت ہوگی ۔ عمران نیازی عوام اور اداروں میں ٹکراؤ پیدا کرکے کس کی خدمت کررہے ہیں اتحادی حکومت کی ساری توجہ عوام کو ریلیف دینے پر ہے ،نیازی سے یہ کبھی برداشت نہیں ہوگا ۔ عمران نیازی کا ایجنڈا ملک میں انارکی پھیلانا ہے ۔مل کر مقابلہ کریں گے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاہے کہ قیامت ہے اپنی بیٹی کی نسبت سے بھاگنے والے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.