MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان نے قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخی کا آرڈر چیلنج کردیا

0 236

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخی کا آرڈر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔
عمران خان نے نااہلی کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعتراضات دور کردیئے،عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی اور اٹارنی کے ذریعے بائیو میٹرک کی بھی تصدیق کردی۔

- Advertisement -

عمران خان نے بطور ایم این اے عہدے سے ہٹانے کا آرڈر بھی چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ہٹانے کا آرڈر کالعدم قرار دے، الیکشن کمیشن نے این اے 5 سے نااہل کیا، اور ڈی نوٹیفائی این اے 95 سے کردیا، 21 اکتوبر کو این اے 95 سے نااہل کیا اور درستگی 24 اکتوبر کو کی گئی ۔۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.