ویرات کوہلی کی سنچری کا انتظار 1000 دنوں سے بھی طویل ہوگیا
ممبئی(مسائل نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی سنچری کا انتظار 1000 دنوں سے بھی طویل ہوگیا۔ سابق بھارتی کپتان نے آخری مرتبہ تھری فیگر اننگز کولکتہ میں بنگلادیش کے خلاف 23 نومبر 2019ء کو کھیلی تھی جس کے بعد سے وہ متعدد میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے باوجود 71 ویں انٹرنیشنل سنچری سکور کرنے میں ناکام رہے۔
قبل ازیں بھارت کے سٹار بیٹسمین کوحالیہ ناقص کارکردگی کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ زمبابوے کےلیے بھی آؤٹ آف فارم کوہلی کو آرام دیا ہے جب کہ ٹیم کی قیادت کے فرائض کے ایل راہول نبھارہے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت کی اگلی ٹیسٹ سیریز بنگلادیش کے خلاف نومبر میں ہوگی۔
[…] (مسائل نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ 10 برسوں میں پہلی مرتبہ انہوں نے ایک […]
[…] آباد (مسائل نیوز) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی سنچری پر ان کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرما جذباتی ہوگئیں […]