اداکارہ غنا علی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد۔۔مگر کب؟تصاویر سامنے آگئیں
لاہور(مسائل نیوز)اداکار ہ غنا علی نے اپنے شوہر عمیر گلزار کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ ایک تصویر میں انہوں نے اپنا بے بی بمپ بھی دکھایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مئی میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ غنا علی حاملہ ہوگئیں۔انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ہمیں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری خوشیوں کا چھوٹا خزانہ بہت جلد آ رہا ہے، اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔ ہم سے اپنی فیملی میں نئے اضافے کی آمد کا مزید انتظار نہیں ہو رہا۔
- Advertisement -
انہوں نے مداحوں سے اپنے لیے دعاؤں کی اپیل کی ۔ اداکارہ نے اپنے شوہر کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری زندگی کی سب سے بہترین چیز ہیں۔
یاد رہے کہ غنا علی نے 16 مئی 2021 کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے الزام عائد کیا تھا کہ غنا علی نے پیسوں کیلئے ایک بڑے کاروباری شخص سے شادی کی ہے۔