MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بزدل کارروائیوں سے دہشت گردی کیخلاف جنگ کو روکا نہیں جاسکتا‘نواب ثناء اللہ زہری

0 406

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خضدار(مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنائاللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں ہرنائی کے قریب سیکورٹی فورسز کے کافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصرایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صوبے کے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ ہمیشہ کی طرح ناکام ہو نگے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے سیکورٹی فورسز اور قوم نے جو عظیم قربانیاں دی ہیں ہم انکے قربانیوں کو ضائع ہونے نھی دینگے دہشت گرد ایسے بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو روکا نہیں جاسکتا‘ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسزکو نشانہ بنانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا غم زدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہوں انہوں نے ہرنائی میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئیکہا کہ ایف سی کے جوانوں کی شہادت انتہائی دلخراش واقعہ ہے شہید اہلکار وں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہیدوں کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.