MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہین کے بغیر بھی ہمارے بولرز میچز جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں

3 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی(مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کافی عرصے سے بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں اور انجرڈ شاہین شاہ آفریدی کے بغیر بھی ہمارا پیس اٹیک بہترین ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی پروفیشنل ہیں، انہیں سردی گرمی سے فرق نہیں پڑتا، کھلاڑیوں کو علم ہے کہ خود کو کیسے ماحول کے مطابق ڈھالنا ہے، تمام کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے لیے بھرپور محنت کی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی سے متعلق سوال پر ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ شاہین کی انجری کھیل کا حصہ ہے لیکن ہمارے دیگر فاسٹ بولرز بھی کافی عرصے سے اچھا پرفارم کرتے آ رہے ہیں، ہمارے پاس نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین جیسے بولرز ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارا فاسٹ بولنگ اٹیک ہمیں میچز جتوا سکتا ہے۔
پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کے حوالے سے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا ہمیں اسے ایک عام گیم کی طرح لینا چاہیے، دونوں ممالک کے عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور انہیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا حق ہے۔

- Advertisement -

ہیڈ کوچ قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کی طرح اپنی بہترین پرفامنس پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ہم نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو آپس میں ملتے، ہنسی مذاق کرتے اور اچھا وقت گزارتے دیکھا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہونے والے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی روتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر […]

  2. […] کھیل سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اگلے ماہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہونے […]

  3. […] نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے لڑکی کے نام سے بنائی گئی سوشل میڈیا کی فیک آئی ڈی کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.