عمران خان پر حملہ کرنے والے شخص کے بیان کو پری پلانٹڈ قرار دےدیا گیا
اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان احمد نے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کے بیان کو پری پلانڈ قرار دےدیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے
- Advertisement -
فوکل پرسن برائے ثقافت سلمان احمد نے کہا ہے کہ عمران خان پرقاتلانہ حملے کے ملزم کے اعترافی بیان کو مسترد کرتے ہیں یہ پر ی پلانڈ بیان ہے۔واضح رہے اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شہباز گل، حماد اظہر اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنما بھی لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کے اعترافی بیان پر اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے پنجاب پولیس کی طرف سے پکڑے گئے ملزم کا ویڈیو بیان مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقبالی بیان دینے والے شخص اور فائرنگ کرنے والے کے کپڑوں میں فرق ہے، قوم اتنی بے وقوف نہیں۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یہ اتنا آسان نہیں کہ فوری اعتراف آ گیا ہے، عوام کو بے وقوف سمجھنا بند کریں ، قاتل کرائے پر مقرر کیے گئے، ماضی میں پیسوں کےعوض خودکش حملہ آوروں کی خدمات حاصل کی جاتی رہی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
[…] (مسائل نیوز)گزشتہ روز حملے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت 13افراد زخمی ہوئے جس پر ملک سمیت دنیا بھر سے شدید […]