بلوچستان سمیت پورےپاکستان کامستقبل آپ بلوچ نوجوان ہیں آپ اپنی تعلیم جاری رکھیں اورملک دشمن عناصرکی باتوں میں ناآئیں
کوئٹہ(مسائل نیوز)نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے تقریب ۔
تفصیلات کےمطابق 10 مئی کو ڈسٹرک پنجگور میں نوجوانوں کوبااختیاربنانےکہ حوالےسےڈسٹرکٹ کونسل ہال میں تقریب کاانقعادکیاگیا ۔ مذکورہ تقریب میں تربت یونی ورسٹی کےپنجگور کیمپس اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے فیکلٹی اور طالبات نے شرکت کی۔

- Advertisement -
اس سیمینارپاکستان یوتھ کونسل کی جانب سےمنعقدکیا گیا جس کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص بلوچستان کے نوجوانوں کی معاشی، سماجی، جسمانی، ثقافتی اور ماحولیاتی بہبود کو فروغ دینا تھا۔
تقریب میں مختلف اسپیکرموجودتھےجنہوں نےبلوچستان کےحالات پرگفتگوکی اوراس پرموجود شرکاہ کےسوال کےجواب بھی دیے۔پروگرام کےاختتام میں آی جی ایف سی نےنوجوانوں سےگفتگوبھی کی جس میں ان کا کہناتھاکہ بلوچستان سمیت پورےپاکستان کامستقبل آپ بلوچ نوجوان ہیں آپ اپنی تعلیم جاری رکھیں اورملک دشمن عناصرکی باتوں میں ناآئیں۔
شرکاہ کی جانب سےآی جی ایف سی بلوچستان(ساوتھ) ایس پی پنجگور،ڈی سی پنجگور سےسوالات ہوےجس کاانہوں نےتسلی بخش جواب دیے۔

پروگرام کےاختتام پر مقامی گلوکاراور نوجوانوں نےاپنےفن کابھی مظاہرہ کیا۔
اس تقریب کو مقامی لوگوں نے سراہا ہے اور خاص طور پر اچھی تعداد میں نوجوان طبقہ کی شرکت ایک اچھا خیال سمجھاجارہاہے۔