MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

5 ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی

2 433

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر2023کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پچھلے پانچ ماہ میں مجموعی طور پر77لاکھ ٹن پٹرول، فرنس آئل اور ڈیزل فروخت ہوا جو 2022 کے96 لاکھ ٹن کے مقابلے میں 20فیصد کم ہے۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق اس عرصے میں پٹرول کی فروخت میں 16فیصد، ڈیزل کی فروخت میں 24فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 26فیصد کمی آئی ہے جب کہ ماہانہ لحاظ سے موازنہ کیا جائے تو نومبر 2022 کے مقابلے میں نومبر2023 میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بھی 7فیصد کمی آئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز)آئندہ ماہ جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے تین تجاویز تیار کر لی گئیں،گذشتہ […]

  2. […] پیچیدہ صورتحال اختیار کر گیا اور ملک میں آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ دوسری جانب اوگرا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.