کوئٹہ، ہرنائی، سنجاوی روڈ کی تعمیراتی کام جلد دوبارہ شروع ہوگا، نور محمد دمڑ
کوئٹہ (مسائل نیوز) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سنیئرصوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی کوئٹہ اور ہرنائی سنجاوی روڈ کی تعمیراتی کام جلد دوبارہ شروع ہوگا. تعمیراتی کمپنی کو کام مکمل کرنے کیلئے صوبائی حکومت اور سیکورٹی ادارے فل پروف سیکورٹی فراہم کریگی روڈ کے تعمیراتی کمپنی کو سیکورٹی کے فراہمی کیلئے چیف سیکرٹری ودیگر سیکورٹی حکام سے رابطہ میں ہوں ترقیاتی منصوبوں میں کسی میں بھی قسم کی رکاؤٹ برداشت نہیں کرینگے ہرنائی کوئٹہ اور ہرنائی سنجاوی روڈ کی تکمیل سے ضلع ہرنائی کے زراعت اور معدنیات کوفروغ اور عوام کو بہترین سفری سہولت میسر ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے بی اے پی کے رہنماء ملک روح اللہ خان ترین سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیاملک روح اللہ خان ترین نے حاجی نورمحمد خان دمڑ کو بی اے پی کا بلامقابلہ صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی اس کے علاؤہ ملاقات میں ہرنائی کوئٹہ روڈ پر تعمیراتی کمپنی کے کیمپوں پر شرپسندوں کے حملے اور ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے ہرنائی کوئٹہ،ہرنائی سنجاوی روڈپر کام کو دوبارہ شروع کرنے تعمیراتی کمپنی کو فل پروف سیکورٹی کی فراہمی، پی ایس ڈی پی اور زلزلہ زدگان کی امدادی رقم کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی کوئٹہ اور ہرنائی سنجاوی روڈ ایک بہت بڑا اور تقریباََ8 ارب روپے کا پرجیکٹ ہے جوکہ ضلع ہرنائی عوام کادرینہ حل طلب مسئلہ ہے روڈ کی تعمیرجلد دوبارشروع کرنے اور روڈ کی تعمیراتی کمپنی کو فل پروف سیکورٹی کی فراہمی کیلئے حکومت بلوچستان سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہیں اور اس سلسلے میں چیف سیکرٹری بلوچستان ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر سبی اور دیگر سیکورٹی اداروں سے بھی روڈ کی تعمیر کی تکمیل اور تعمیراتی کمپنی کو سیکورٹی فراہمی کے حوالے سے رابطہ میں ہوں سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ اور ملک روح اللہ خان ترین نے روڈ کی تعمیراتی کمپنی پر حملے کرنے مزدوروں کو زخمی، مشنری کو نذرآتش کرنے اور روڈ کی تعمیر بندکرنے کی واقعہ کی بھی شدیدالفاظ میں مذمت کی اور کہاں روڈ کی تعمیر ضلع ہرنائی کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ہرنائی کوئٹہ اور ہرنائی سنجاوی کو جلد ازجلد مکمل کرنے کیلئے صوبائی حکومت تمام تراقدامات اٹھارہی ہیں۔
- Advertisement -
[…] بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی نور محمد دمڑ نے کہا کہ بلوچستان میں ایک ٹرینڈ بن گیا ہے کہ مطالبات […]