عمر ایوب ترین کی بہادری اور عظمت کو پو ری قوم سلام پیش کر تی ہے،قاسم خان سوری
اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر عمر ایوب ترین کا نام تاریخ میں غازی اور محب الوطن ہیرو کے نام سے یاد رکھا جائے گا انکی بہادری و قربانی پر پارٹی کو فخر ہے جس پر ہم انکو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو سابق وفاقی وزیر عمر ایوب ترین کی ہسپتال میں عیادت موقع پر کہی، انہوں نے کہاکہ سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان ترین نے حقیقی آزادی مارچ میں امپورٹڈ فاشسٹ حکمرانوں اور گلو بٹوں کی غنڈہ گردی اور تشدد کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور زخمی ہونے کے باوجود ساری رکاوٹیں دور کر کے اپنی منزل تک پہنچنے ہیں، انہوں نے کہاکہ عمر ایوب ترین کی بہادری اور عظمت کو پو ری قوم سلام پیش کر تی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹائیگر ز نے حقیقی آزادی مارچ میں یہ ثابت کر دیا ہے کہ اندھی ہو طوفان ،اگ و گولی ہو اپنے قائد کے آواز پر لبیک کہہ کر کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے عمر ایوب خان ترین حقیقی آزادی مارچ میں شہد اور زخمیوں کو تاریخ میں حقیقی آزادی مارچ اور غلامی سے نجات کے حوالے سے سنہرے الفاظ میں غازی اور محب الوطن کے نام سے یاد رکھا جائے گا
[…] تحریک انصاف کے صوبائی صدر وسابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ نااہل امپورٹڈ حکومت نے عوام کی زند گی […]