MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان سے کہا ہے مزید تاخیر نہیں آر کرو یا پار،آئندہ ہفتے لانگ مارچ کی کال دے سکتے ہیں

1 236

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان آئندہ ہفتے لانگ مارچ کی کال دے سکتے ہیں ، چوروں کے کیسز کے پیچھے بڑے چہرے اور دستانے پہنے ہوئے ہاتھ ہیں جوڈیل اورڈھیل کروا رہے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں نے عمران خان کو کہا ہے کہ آر کرو یا پار،اب یا کبھی نہیں اور دیر نہ کرو۔
پوری امید ہے کہ اس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب انصاف مرجاتا ہے تو انتقام جنم پاتاہے ،آل شریف نے انصاف کو نیلام گھر میں سجا دیا ہے۔حکومت نے اپنے کیسز ختم کراکے اپنی سیاسی قبرکھودی ہے۔چوروں کے کیسز کے پیچھے بڑے چہرے اوردستانے پہنے ہوئے ہاتھ ہیں جوڈیل اورڈھیل کروا رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ بڑا ڈاکو ہی بڑاحکمران ہے انصاف اورقانون غریب کے لئے ہے۔پاکستان میں آل شریف کی منی لانڈرنگ کے آگے انصاف بھی شرمندہ ہے شریف خاندان کے کنفرم کیسزمیں بریت کی وجہ سے عمران خان کی کال کوایندھن ملے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے بہت جلد کال دینے والا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.