MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی عرب واقعہ پرشیخ رشید احمد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی گئی

0 256

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپراکی عدالت نے سعودی عرب واقعہ پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔

- Advertisement -

جمعرات کے روز سماعت کے دوران ریکارڈ کا جائزہ لینے اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ کی روشنی میں حافظ احتشام کی جانب سے دائر مذکورہ درخواست خارج کرنے کا حکم سنادیا۔واضع رہے کہ پبلک پراسیکیوٹر نے دوران سماعت اعلی عدالتوں کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیاتھا کہ ایک واقعہ کی ایک ایف آئی آر ہی درج ہوسکتی ہے اور مذکورہ واقعہ کا مقدمہ فیصل آباد میں درج کیا جا چکا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.