علی امین گنڈا پور پھنس گئے، والدین، بھائیوں، بچوں اور رشتہ داروں کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب
اسلام آباد (مسائل نیوز) نیب نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے والدین، بھائیوں اور بچوں کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، قومی احتساب بیورو کی جانب سے علی امین گنڈاپور اور قریبی رشتہ داروں کی جائیدادوں کی چھان بین کی جائے گی، اس سلسلے میں نیب نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو مراسلہ بھیج کر جائیداد کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔