MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

1 251

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا، ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر اورخطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔

- Advertisement -

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور خطہ پو ٹھوہار میں تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں بالاکوٹ ،کاکول11، مالم جبہ09 ، دیر(بالائی 09، زیریں 02)کالام 06، سیدو شریف 04،میرکھانی 03، چترال 01، کشمیر میں مظفر آباد ( ایئر پورٹ 06،سٹی 05)،گڑھی دوپٹہ 02، گلگت بلتستان میں بگروٹ 04، گلگت اور گوپس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد44، مٹھی ، چھور اور دادومیں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.