MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سابق آرمی چیف کی فیملی کا ڈیٹا لیک کیس میں نئی پیش رفت

0 206

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی فیملی کی ڈیٹا لیک کیس میں نئی پیش رفت ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خصوصی عدالت نے تین ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے ملزمان کی پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے شہزاد نیاز ،ارشد علی اور عدیل اشرف کے خلاف مقدمہ قائم کر رکھا ہے۔سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہلخانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے پر 2 افسران برطرف کیے گئے تھے۔سابق آرمی چیف کے اہلخانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے پر ایف بی آر کی تحقیقات جاری ہیں۔ معاون خصوصی محصولات طارق پاشا نے رپورٹ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے کی۔
ابتدائی رپورٹ میں ان لینڈ ریونیو کے دو افسران کو برطرف کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ اور ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ظہور احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔دونوں افسران کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔دونوں افسران کے لاگ اِن اور پاس ورڈ سے مبینہ طور پر ڈیٹا لیک ہوا۔ ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 198 اور 216 کے تحت تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
خیال رہے کہ آرمی چیف کے اہلخانہ کی ٹیکس معلومات ایک ویب سائٹ نے شائع کی تھیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات کے غیرقانونی طور پر لیک ہونے کا نوٹس لیا تھا ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے اہل خانہ کی ٹیکس کی معلومات کی مکمل رازداری قانون فراہم کرتا ہے، وزیر خزانہ نے معاون خصوصی طارق پاشا کو ذمہ دار کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دے دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.