MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی سی ایل نے ہو اوے کے اشتراک سے سمارٹ سلوشنز کا آغاز کر دیا

1 366

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل ) نے ہو اوے کے اشتراک سے سمارٹ سلوشنز کا آغاز کر دیا۔سمارٹ آئی سی ٹی کاروباری اداروں کو ونڈو آپریشنز کے ذریعے مکمل طور پر محفوظ اور قابل اعتماد بناتا ہے ۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا سروس پلیٹ فارم ہے جو اگلی نسل کیلئے اے آئی،سافٹ ویئر کی وضاحت شدہ آئی سی ٹی خدمات فراہم کرے گا جو صحت کی دیکھ بھال، ایڈ ٹیک، بینکنگ، تجارتی شعبے کے کثیر عمودی کو ڈیجیٹل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر پی ٹی سی ایل، یوفون ضرار ہاشم خان نے کہا کہ پی ٹی سی ایل گروپ جدید ترین مصنوعات کے ذریعے اپنے صارفین کو بہتر ین سہو لیات فراہم کر نے کیلئے پرعزم ہیں۔ پی ٹی سی ایل کے جدید ترین انفراسٹرکچر، صنعت کے کئی دہائیوں کے تجربے کیساتھ سمارٹ سلوشنز ون سٹاپ شاپ پیش کرتے ہیں تا کہ پاکستان کی ترقی میں مؤ ثر انداز میں کردار ادا کیا جا سکے۔ ہم مل کر پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے گلوبل کیریئر انٹرپرائز یونٹ ہو اوے ڈینیئل کولم کرک نے کہا کہ ہو اوے پی ٹی سی ایل کے سمارٹ سلو شنز ، ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے مدد گار ثابت ہو گا ۔ہمیں ناس سلوشنز کے ساتھ اس پروڈکٹ کے آغاز کی حمایت کرنے پر خوشی ہے،یہ صارفین کو عالمی معیار کی ٹیکنالو جی ،لچکدار سمارٹ آئی سی ٹی سروس فراہم کرتا ہے جس کی میزبانی پی ٹی سی ایل پاکستان کرتاہے۔ہم پی ٹی سی ایل ،یو فون سلوشنز کیساتھ مل کر کام کر نے کے منتظر ہیں تا کہ پا کستانی صارفین سمارٹ سلو شن سروسز سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ اس موقع پر جی سی بی ایس او پی ٹی سی ایل،یوفون ضرار ہاشم خان اور سی ای او راک ویل ٹیکنالوجیز نے سمارٹ سلوشنز کے پہلے معاہدے پر دستخط کئے ،تقر یب میں سی ای او ہواوے پاکستان مینگ چیانگ، منیجنگ ڈائریکٹر ہواوے انٹرپرائز پاکستان گاوئیجی،کیریئر انٹرپرائز یونٹ ہارون خان، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک میں آئی ٹی انفراسٹرکچر کے سربراہ ابرار علی خان نے بھی شرکت کی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)پی ٹی سی ایل اور یوفون نے ترکی اور شام کے لیے مفت کالز کی سہولت فراہم کردی۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.