MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فواد چوہدری کی اہلیہ کا پرویز الہی کی آڈیو لیک پر ردعمل

1 197

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے سابق وزیر اعلی پرویز الہی کی آڈیو لیک پر ردعمل دے دیا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اس نازیبا گفتگو کی مذمت کرتی ہوں۔یہ ناقابل قبول ہے کہ پرویز الٰہی فواد چوہدری پر الزام لگائیں کہ ہمیں حکومت کرنے دیں کیونکہ انہوں نے وزیراعلی پنجاب رہنا ہے۔
پرویز الٰہی الزام لگا رہے ہیں کہ فواد چوہدری نے اسمبلی تحلیل کروائی ہے ، وہ پارٹی پالیسی کے ساتھ نہیں کھڑے ، فواد چوہدری کا اس میں اپنا ذاتی مفاد نہیں تھا،انہوں نے کہا کہ کہ اگر آج آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ اسمبلی تحلیل نہیں کرنی چاہیے تھی تو آپ تحریک انصاف کے نظریے اور پالیسی کے ساتھ نہیں کھڑے۔
حبا فواد نے کہا کہ پرویز الٰہی کی گفتگو سے میرے اور میرے بچوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

- Advertisement -

جس طرح کی پرویز الہی نے زبان استعمال کی کیا انہیں اور ان کی عمر کو یہ جچتا ہے، انہوں نے شرمناک رویہ اختیار کیا۔جبکہ چوہدری پرویزالہٰی نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے حوالے سے دیے گئے بیان پر معذرت کرلی ہے۔ اپنے بیان میں پرویز الہیٰ نے کہا کہ تقریر کے دوران فوادچوہدری سےمتعلق جو گفتگو کی اس پر معذرت خواہ ہوں، فواد چوہدری کی فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، میرے بیان سے ان کی فیملی کو دکھ پہنچا جس پر معذرت خواہ ہوں۔
سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو اسمبلی مت توڑو مگر میری ایک نہیں مانی گئی۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا ساڑھے 5 ماہ میں پانچ سال کا کام کیا، میں کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ ابھی کام کرنے دیں، اب اسمبلی توڑ دی ہے دیکھو کیا حال ہے، ایک سال اور کام کرتے تو یہاں ن لیگ کے کپڑے تک نہ ملتے، ن لیگ والے ملے جو کہتے تھےکہ شکر ہے اسمبلی ٹوٹی ورنہ ہماری سیاست ختم تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی گئی۔ سابق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.