MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فیصلوں میں تاخیر حالات کو مزید سنگین بنا دیں گے ،شیخ رشید

1 207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فیصلوں میں تاخیر حالات کو مزید سنگین بنا دیں گے،حکومت کا پاؤں معاشی بارودی سرنگوں پر ہے۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں،حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنے لیے سیاسی قبر کھو دے گی۔نوازشریف کو بھی بلا لیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے،اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کو شکست دے گا۔
قبل ازیں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان 30 دسمبر تک الیکشن کی تاریخ لیں گے یا اسمبلیاں توڑدیں گے، گیند حکومت کےکورٹ میں ہے سیاست آباد کریں یا برباد کریں۔مفتاح اسماعیل ان کی معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہا ہے، چار چار وزراء مل کر بھی بیانات دیں تو کوئی ان کی بات نہیں سنتا،حکومت عوام میں جانے کے قابل نہیں ہے، الیکشن سے فراری الیکشن کی تیاری کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اندازہ ہے کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔الیکشن ناگزیر ہیں۔ سیاسی معاشی استحکام قومی سلامتی کے ضامن ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن 2 مہینے پہلے ہوں بعد میں ہوں،پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہو گئی ہے۔اسمبلی توڑنا کوئی مسلئہ نہیں،تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے۔علاوہ ازیں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کہوں گا کہ ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگیں، عمران خان کو کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کریں معاملہ 8،10 دن سے آگے نہیں جانا چاہئے، اس وقت عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والا انتہائی بیوقوف ہوگا۔
میرا موقف بالکل واضح ہے کہ اسمبلیاں توڑ دینی چاہئیں، عمران خان نے کہا کہ پرویزالہٰی ان کے ساتھ ہیں، عمران خان کو کہوں گا کہ ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگیں، ن لیگ کی سیاست کو دفن کرے گا، میں نے عمران خان کو کہا کہ8،10 دن سے آگے نہیں جانا چاہئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کو بھی بلالیں ان کی سیاسی گاڑی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.