MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ریاست کو بچایا ہے۔پی ڈی ایم نے نا اہل حکومت کو جمہوری اور قانونی طریقے سے چلتا کیا،جمال شاہ کاکڑ

0 257

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اوستہ محمد (مسائل نیوز) ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ریاست کو بچایا ہے۔پی ڈی ایم نے نا اہل حکومت کو جمہوری اور قانونی طریقے سے چلتا کیا۔نیازی کو مہلت دیتے تو سیاسی طور پر آج اس پارٹی کا نام لینے والے کوئی نہیں بچتا۔لیکن اس کے عوض ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا۔ملک بچانے کیلئے ہم نے قربانی دی۔معاشی حالات نا اہل حکومت کی پیدا کردہ ہیں جمال شاہ کاکڑکا اوستہ محمد پریس کلب کے کانفرنس حال میں ورکر کنونیشن سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت
گزشتہ روزپاکستان مسلم لیگ نون بلوچستان کے صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ نے اوستہ محمد میں ورکر کنونیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا مخلص نظریاتی ورکر ہی پارٹی کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں مسلم لیگ نون کے ورکروں کی قربانیاں کسی سے کم نہیں۔آج اوستہ محمد ورکر کنونشن میں ورکروں کا جوش ولولہ دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی پاکستان بنانے والی جماعت بھی ہماری ہے اور پاکستان کو بچانے والی جماعت بھی ہماری ہے۔انھوں نے بتایا کہ اوستہ محمد سے لے کر گوادر تک ہم نے اس طرح کے ورکرز کنونشن پروگرام کے انعقاد کا پروگرام ترتیب دیا ہے جمال شاہ کاکڑ نے بتایا ہمارے پاس دو آپشن تھے سیاست بچاو یا ریاست بچاو ہم نے کہا کہ ملک ہے تو سیاست ہے ہم نے ملک بچانے کیلئے انہتائی مشکل حالات میں جمہوری طریقے سے حکومت کی بھاگ دوڑ سنبھالی ہے اگر ہم اس نا اہل حکومت کو مذید کچھ مہلت دیتے تھے سیاسی طور پر اس کا آج نام لینے والا کوئی نہیں بچتا لیکن اس سے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچتا انھوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میاں نوازشریف کے پاکستان آنے میں کوئی روکاوٹ نہیں بس جیسے ڈاکٹرز نے ان کی طبیعت کو بہتر سمجھا تو وہ ایک پل کیلئے وہاں نہیں روکیں گئے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن کا مستقبل آپ کو کیسے نظر آرہا ہے تو انھوں نے کہا کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد۔راتوں رات بننے والی پارٹی کو چھوڑنے اور مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں تاہم ہم احتیاط سے کام لے رہے۔کنوینشن سے ملک اسداللہ سمالانی۔محمدوارث اچکزائی شاکر محمدحسنی حیدر خان اچکزائی بخشل خان مستوئی رخسانہ ناز فریدہ قاسم سمیت مسلم لیگ کے سینئر کارکنوں نے خطاب کیااس موقعہ پر میں محمد نوازشریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا کنونشن میں بڑی تعداد میں خواتین کارکنوں عہدیداروں نے شرکت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.