عمران خان کو گورنمنٹ کالج میں جلسے کی اجازت مریم نواز کو وی سی کیخلاف کاروائی کا مطالبہ
اسلام آباد (مسائل نیوز)ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے چیئر مین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں اجازت کیے جانے پر وی سی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے اپنے پیغام میں لکھا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ( وی سی) کیخلاف فتنے (عمران خان) کو تعلیمی ادارے کے احاطے میں جلسے کے انعقاد کرنے پر سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کیلئے استعمال کرنا ایسا جرم ہے جس کی سزا ہونی چاہیے؟۔