MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

0 25

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ محمد آصف نے اپوزیشن سے مذاکرات کے حوالے سے جاری افواہوں کو میڈیا کی زینت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں مذاکرات سے متعلق کوئی ایسی پیشرفت نہیں ہوئی جس سے کہا جا سکے کہ مذاکرات کے امکانات ظاہر ہو چکے ہیں۔

ا

- Advertisement -

ایک سوال پر، جو مائنس عمران خان کے بارے میں تھا، خواجہ آصف نے وضاحت کی کہ میرے پر جلتے ہیں، میں اپنے بڑوں کے بیانوں پر کمنٹ نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ 23 دسمبر کو وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے واضح اعلان کیا تھا کہ اگر پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے تو حکومت بھی ایسا کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم اس بیان کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے واضح مؤقف سامنے نہیں آسکا بلکہ پارٹی اس پورے معاملے میں تقسیم نظر آئی۔ علیمہ خان نے بار بار عمران خان کا پیغام پہنچایا کہ حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے جبکہ پارٹی کی قیادت اس حوالے سے نرم گوشہ دکھائی دیتی نظر آئی، تاہم یہ معاملہ صرف پی ٹی آئی تک محدود نہیں بلکہ وفاقی کابینہ میں بھی تقسیم دیکھنے میں آرہی ہے۔

خواجہ آصف، عطاللہ تارڑ سمیت کئی وزرا مذاکرات کے خلاف نظر آتے ہیں تو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سمیت کئی رہنما اس حوالے سے راہ ہموار کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ دونوں طرف نظر آتے ہیں، کبھی وہ مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں تو کبھی مخالفت۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.