MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا

0 254

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان میں ربیع الاول 1443ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 28 ستمبر بروز بدھ کو ہوگی، جبکہ 12 ربیع الاول 9 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیرصدارت ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا، مرکزی چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی ، زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے ممبران ، وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان شریک ہوئے۔

- Advertisement -

اجلاس میں ملک بھر سے چاند سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی گئیں، شہادتوں میں کی روشنی میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 1443ھ 28 ستمبر بروز بدھ کو ہوگی، جبکہ عید میلاد النبیﷺ 12ربیع الاول 9 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.