MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بارشیں دوبارہ کب سے شروع ہونگی؟محکمہ موسمیا ت کی پیشگوئی سے چہرے کھل اٹھے

0 265

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)محکمہ موسمیات نے 30 جون سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا جب کہ اسلام آباد میں بھی آج موسم گرم اورخشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور موہنجو داڑو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جیکب آباد، سبی، نوکنڈی، لاڑکانہ، روہڑی، شہید بینظیر آباد اور خیرپور میں درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب گرمی کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.