MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملائیشیا جانے والوں کیلئے اچھی خبر‘ لاہور سے پروازوں کا سلسلہ بحال ہوگیا

0 256

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) قومی ایئرلائن نے اسلام آباد کے بعد اب لاہور سے بھی ملائیشیا کے لیے پروازوں کا سلسلہ بحال کر دیا ، کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد پہلی پرواز صوبائی دارالحکومت سے کوالالمپور کے لئے روانہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح لاہور سے کوالالمپور روانہ ہونے والی پرواز کے موقع پر ایک سادہ سی تقریب منعد کی گئی ، جس میں لاہور ایئرپورٹ پر کیک کاٹا گیا اور مسافروں کو پھول پیش کیے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے اسلام آباد سے کوالالمپور کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں پہلے ہی چلا رہی ہے تاہم وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر قومی ایئر لائن اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے ، اس موقع پر وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے موقع پر سیاحتی مقامات کی پروازوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ، لاہور سے اب براہ راست اندرون ملک و بیرون ملک سیاحتی مقامات تک رسائی فراہم کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ لاہور سے گلگت اور اسکردو کی پروازیں بھی آپریٹ کی جا رہی ہے جبکہ اب باکو اور کوالالمپور کی پروازیں بھی لگا دی گئی ہیں، ان پرواز کا مقصد لوگوں کو اپنی قومی ایئرلائن کے ذریعے براہ راست اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنا ہے۔ دوسری طرف سعودی عرب دمام سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثہ سے بال بال بچ گئی، اسلام آباد لینڈنگ کے دوران بوئنگ 777 طیارے کا اگلا پہیہ پھٹ گیا ، کپتان نے مہارت سے طیارے کو باحفاظت لینڈ کروایا ، پی کے246 میں دو سو سے زائد مسافر سوار تھے۔
بتایا گیا کہ دمام ایئرپورٹ سے اڑان بھرتے ہی پائلٹ کو طیارے کے وہیل میں خرابی محسوس ہوئی، اسلام آباد لینڈنگ کے دوران بوئنگ 777 طیارے کا اگلا پہیہ پھٹ گیا، کپتان نے مہارت سے طیارے کو کنٹرول کرتے ہوئے با حفاظت لینڈ کروایا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی کے246 میں دو سو سے زائد مسافر سوار تھے، پی آئی اے کے طیارے کے ٹائر پھٹنے کا ایک واقع 2 روز قبل بھی پیش آیا تھا، ہائی اسپیڈ ٹمپریچر کی وجہ سے نوز وہیل کی لیئر اتری، طیارے کی لینڈنگ کے بعد مکمل جانچ کی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.