خان صاحب تھوڑا اسلامی ٹچ دیں قاسم سوری کی پارٹی چیئرمین سے گفتگو وائرل
اسلام آباد(مسائل نیوزپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جناح ایونیو پہنچنے کے بعد حکومت کو الیکشن کے لیے 6 دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کے دوران عمران خان نے مطالبہ پورا نہ ہونے پر 6 روز بعد دوبارہ نکلنے کا اعلان کیا ہے۔
- Advertisement -
اسلام آباد میں خطاب کے دوران عمران خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری انہیں کان میں کچھ کہہ رہے ہیں۔عمران خان کے خطاب کے دوران قاسم سوری نے پارٹی چیئرمین کےکان میں کہاکہ ’خان صاحب ! تھوڑا اسلامی ٹچ دیں‘۔قاسم سوری اپنی بات کرنے کے بعد پیچھے ہٹ گئے جس کے بعد عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’میں اپنے آپ کو عاشق رسول کہتا ہوں اور نبیﷺ کا فالوور ہوں۔دوسری جانب رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ان کے پیش نظر یہ بات ہےکہ قوم میرے ساتھ آنا چاہتی تھی لیکن آ نہیں سکی، عمران خان خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے سرکاری وسائل استعمال کر کے اسلام آباد پہچنے لیکن پھر بھی ان کے ساتھ عوام نہیں آئی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک میں الیکشن کا اعلان اتحادی جماعتوں کا سربراہی فورم مل کر کرے گا کیونکہ عمران خان تو ملک کو ڈبونا چاہتے ہیں، انہوں نے ملک کی معیشت کو ڈبویا، یہ قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، لوگوں سے کہتے رہے کہ اپنے سیاسی مخالفین کو چور اور غدار کہیں اور ان کے گھروں پر حملے کریں۔