MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کہا گیا کہ لانگ مارچ کی تاریخ آگے لے جاؤبات ہو رہی ہے: عمران خان

0 467

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے کہا گیا کہ لانگ مارچ کی تاریخ آگے لے جاؤبات ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھ سے اتنے دھوکے کیے گئے کہ اب میں کسی چیز کو نہیں مانتا، لوگوں پر جلدی بھروسہ کرنا میری خامی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے ذریعے مجھے اسمبلیوں کی تحلیل اور الیکشن کی تاریخ چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہید پولیس اہل کار کے گھر والوں سے ہمدردی ہے، جس نے پولیس کو کارروائی کا حکم دیا، اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔رات کو اپنے ویڈیو پیغام میں سابق وزیر اعظم نے اسلام آباد پہنچنے کے حوالے سے اپنی حکمت عملی بیان کی۔ عمران خان نے کہا کہ کل میں خود حقیقی آزادی مارچ کی خیبرپختونخواہ سے قیادت کروں گا اور سری نگرہائی وے سے ہوتا ہوا ڈی چوک پہنچوں گا۔

- Advertisement -

انہوں نے اپنے کارکنوں اور عوام کو کہا کہ ہمیں اللہ کے علاوہ کبھی کسی کے سامنے جھکنے کی ضرورت نہیں ہے، موقع ملا ہے کہ فیصلہ کریں ہم غلام رہیں گے یا آزاد ہوجائیں گے۔ میں خاص طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی سے چاہوں گا کہ وہاں سے لوگ نکلیں، ہم اگر اب نہیں نکلیں گے تو ہماری آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، قوم سے اپیل ہے کل ہمیں موقع مل رہا ہے اس کو ضائع نہ ہونے دیں۔
قوم سے کہتا ہوں جیلوں سے ڈرنا نہیں ہے، عوام جہاد سمجھ کر کل باہر نکلیں، عوام کی جتنی تعداد ہوگی اتنی جیلوں میں جگہ نہیں ہے۔ ہمیں وہ موقع ملا ہے کہ اپنے ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرسکیں، میرے پاکستانیوں اس موقع کو ضائع نہ ہونے دینا، ملکی آزادی کی جدوجہد کرنا جہاد ہے حقیقی آزادی کیلئے جہاد سمجھ کر نکلیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارا ایک مقصد ہے الیکشن کرائیں اور اسمبلی تحلیل کریں، ہم پر امریکا کے غلاموں کو مسلط کیا گیا ہے، غلاموں میں ہمت نہیں کہ امریکا کو جواب دے سکیں۔
پاکستان میں اس وقت کرپٹ لوگوں کو استعمال کیا جارہا ہے، باہر کے سامراجوں کو اس قسم کے غلاموں کی ضرورت ہوتی ہے، حقیقی آزادی میں کامیاب ہوگئے تو ان کٹھ پتلیوں سے بھی آزاد ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی سے ڈکٹیشن یا غلامی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، پاکستانی قوم غیرت مند ہے ہمیں کسی کے سامنے جھکنے کی ضرورت نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.