MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عدالت نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کوبے قصور قرار دے دیا

1 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)عدالت نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کوبے قصور قرار دے دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے بشیر میمن کو منی لانڈرنگ سمیت تین مقدمات میں بے گناہ قرار دیدیا ہے ۔ لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو بشیر میمن کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔
ایف آئی اے نے بھی بشیر میمن کو بے قصور ٹھہراتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ تفتیش میں بشیر میمن بے گناہ ثابت ہوئے اور وہ کسی مقدمے میں مطلوب نہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کی رپورٹ کے بعد بشیر میمن کو بے قصور قرار دے دیا جس کے بعد سابق ڈی جی ایف آئی اے نے اپنی عبوری ضمانتیں عدالت سے واپس لے لیں۔یاد رہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کوریٹائرمنٹ سے چند دن قبل انہیں حکومت نے عہدے سے جبری طور پر فارغ کر دیا تھا جبکہ ان کی پینشن اور دیگر مراعات بھی انہیں نہیں دی گئی تھیں۔

- Advertisement -

اکاؤنٹس آفس سے ان کی کٹوتی کی رقم جو انہیں ملی وہ بھی اکاؤنٹ سے واپس واگزار کروا لی گئی تھی۔صحافی کامران خان نے کہا کہ کسی بھی سینئر عہدیدار کا سبکدوشی کے وقت جو حق ہوتا ہے حکومت نے وہ بھی بشیر میمن صاحب کو نہیں دیا تھااس ظلم کے خلاف انہوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو عدالت سے وہ کیس جیت گئے مگر اس کے بعد حکومت نے اپیل دائر کر دی اور اس طرح ایک سینئر افسر کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
کامران خان کا کہنا تھا کہ آج کی ڈیٹ تک بھی سابق ڈی جی ایف آئی اے کے اکاؤنٹ میں ان کی پینشن نہیں آ سکی اور انہیں دیگر بھی کوئی مراعات یا وہ رقم نہیں ملی جو دوران سروس ان کی تنخواہ سے کٹا کرتی تھی۔سینئر صحافی کامران خان نے کہا کہ بشیر میمن کی تعیناتی اس وقت ہوئی تھی جب عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا تھا۔اس وقت بشیر میمن اومنی گروپ اور جعلی اکاؤنٹس سے متعلق تحقیقات کر رہے تھے تاہم جب بعد میں جج ارشد ملک کی ویڈیو کا کیس منظر عام پر آیا تو ا س وقت وزیراعظم اور بشیر میمن کے درمیان معاملات خراب ہوئے کہ شاید جس طرح سے حکومت تحقیقات چاہتی تھی اس طرح سے بشیر میمن تحقیقات نہیں کر پائے تھے اور اسی ایشو کی بنا پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
مگر یہ بھی ہے کہ جب بشیر میمن صاحب عدالت میں اپنا کیس لڑ رہے تھے تب انہوں نے ایسے کوئی الزامات نہیں لگائے تھے اور نہ ہی عوام کو یہ بتایا تھا کہ حکومت نے انہیں زیادتی کرتے ہوئے وقت سے پہلے جبری ریٹائر کردیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) بہو کے ساتھ جبری زیادتی کرنے والے سسر کو 10 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.