MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گھر میں دیوقامت اڑدھا دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہو گئے، ویڈیو وائرل

1 493

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بینکاک(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں دیوقامت اڑدھے کی گھر میں داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سانپ کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے۔ مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اڑدھا گھر میں داخل ہونے کے بعد کس انداز سے واپس گیا۔یہ واضح نہیں ہوسکا

- Advertisement -

کہ اڑدھے کی یہ ویڈیو تھائی لینڈ کے کس علاقے کی ہے تاہم سانپ کے مناظر حیران کن تھے جس پر انٹرنیٹ صارفین نے خوف کا بھی اظہار کیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ سانپ دیوار پر رینگتا ہوا چھت پر گیا اور پھر وہاں سے اتر کر نامعلوم مقام کی طرف نکل پڑا۔

اڑدھا جب گھر کی چھت پر گیا تو وہاں ایک بلی بھی ٹہلتی نظر آئی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، کسی کا کہنا تھا کہ بلی پر حملہ بھی ہوسکتا تھا۔ایک سوشل میڈیا صارف نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایسی جسامت رکھنے والا سانپ کیسے دیوار پر رینگ سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.